تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:4

شانگلہ کے 17اسکولوں میں طلباء کے بجائے جانوروں کے ڈیرے

جیو نیوز - شانگلہ…تعلیمی پسماندگی کے شکار ضلع شانگلہ میں 17ایسے اسکولز بھی موجود ہیں جہاں طلباء کے بجائے جانوروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں اقتدار میں آنے کے بعد تعلیم کو اپنے ایجنڈے میں سر فہرست رکھا لیکن بد قسمتی سے خیبرپختونخواہ کا ضلع شانگلہ ان کی نظروں سے اوجھل ہے۔ شانگلہ میں اس وقت 17ایسے اسکولز موجود ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے بند پڑے ہیں۔ ا سکولوں میں بکریاں ، بیل اور گائے بندھی ہوئی ہیں جبکہ کمرے گھاس اور بھوسہ سے بھرے ہوئے ہیں۔ گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول کارشٹ 1990ء میں جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمر ی اسکول شنئی کس اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کونشے بشام 1997ء میں پیپلز ورکس پروگرام اور سوشل ایکشن پروگرام کے تحت تعمیر ہوئے تھے۔ تاہم ابھی تک فنکشنل نہیں ہوسکے۔ لوگ بھی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے شاکی نظر آتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ ظفرا لاسلام کا کہنا ہے کہ معاملہ اب ان کے نوٹس میں آچکا ہے اور وہ اسکولوں کو کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ شانگلہ میں محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی عمارتیں تو بنا دی ہیں لیکن غیر فعال اسکولوں کی وجہ سے سینکڑوں بچے اور بچیاں تعلیم جیسی سہولت سے محروم ہورہے ہیں جوتبدیلی کے دعوے داروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.