تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:12

مظفرگڑھ:کتے چھوڑنے سے زخمی 70 سالہ شخص دم توڑ گیا

جیو نیوز - مظفر گڑھ …مظفرگڑھ میں زمیندار کی جانب سے کتے چھوڑنے پر شدید زخمی ہونے والاشخص دم توڑ گیا۔ شاہ جمال میں چند روز قبل بغیر اجازت کے اپنی زرعی زمین سے گزرنے پر مقامی زمیندا ر فلک شیر نے 70سالہ شخص اللہ بخش پر کتے چھوڑ دئیے تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزم فلک شیر کو گرفتار کر کے اس کیخلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج کیاتھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا بھی نوٹس لیا تھا۔ 70سالہ بزرگ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر 2روز قبل اسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا تھا۔نشتر اسپتال میں آج صبح اللہ بخش زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کر گیا۔پولیس تھانہ شاہ جمال کے مطابق مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.