تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:28

ڈیرہ اسماعیل خان،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 3 اہلکار اغواء

جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹول پلازہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تین اہل کار وں کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ایک بجے کے قریب درابن کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں در ازندہ روڈ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹول پلازہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تین اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے مغویوں کی تلاش کے لئے کوشش شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.