تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:2

کراچی میں 3سے 9گھنٹے لوڈشیڈنگ،شہری پریشان

جیو نیوز - کراچی…ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کیے جانے کے دعووں کے باوجود کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ3سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری، صدر، کھارادر، ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد سمیت بیشتر علاقوں میں3 سے 9 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔طویل لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی چوری کی جاتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور جن علاقوں میں ریکوری 90 فیصد یا اس سے زائد ہے وہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.