تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:50

وزیراعظم کی تجاویز پر آگے بڑھیں گے، فوج کا خلوص 100 فیصد ہے، آرمی چیف

جیو نیوز - کراچی…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تجاویز پر آگے بڑھیں گے، فوج کا خلوص 100 فیصد ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پورے خلوص سے مدد کریں گے۔فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پولیس کو سیاسی بھرتیوں، تبادلے اور تقرریوں سے صاف کرنے میں سیاسی قیادت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ گورنر ہاوٴس کراچی میں سیاسی رہنماوٴں سے ملاقات کے دوران جنرل راحیل شریف نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ فوج اپنا تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے کی طرف بڑھنا چاہیے،سیاسی جماعتوں اور جمہوری نظام کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، پولیس کو جدید اسلحوں سے لیس کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.