تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:0

سبی :گرنے والے ٹاورزکی مرمت نہ ہوسکی،17 اضلاع میں 7روز سے بجلی معطل

جیو نیوز - سبی…بلوچستان کے ضلع سبی اور مچھ کے درمیان 220کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے چار ٹاوروں کی مرمت کا کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔ صوبے کے 17اضلاع میں سات روز سے بجلی معطل ہے، مختلف شہروں کو 24گھنٹوں کے دوران صرف دو 2گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق مرمت کا کام مکمل نہ ہوسکنے کے باعث چمن، پشین، زیارت، خضدار، ژوب، نوشکی سمیت صوبے کے 17 اضلاع میں ساتویں روز بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متاثرہ 17اضلاع کو متبادل ذرائع سے 24گھنٹوں کے دوران دو دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، روزانہ 22گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث مختلف اضلاع میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ پانی کی قلت سے زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، زمینداروں کا کہنا ہے کہ پانی نہ ملنے کے باعث فصلیں متاثر ہونے سے کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.