تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:36

خضدار: نامعلوم ملزمان کی ایک گھر پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق،3خواتین زخمی

جیو نیوز - خضدار …خضدار میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے 2افراد جاں بحق اور 3خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق خیر آوہ کے مقام پر نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے گھر میں سوئے ہوئے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 3خواتین زخمی ہوگئیں۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔علاقے کے لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور زخمی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.