15 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:36
نادانستہ غلطی پر اللہ کے حضور معافی کے طلب گار ہیں، ڈاکٹر شائستہ واحدی
جیو نیوز - کراچی …اٹھوجاگو پاکستان کی اینکر ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کل کے پروگرام میں نادانستہ غلطی پر شرمندگی اوراللہ کے حضورمعافی طلب کی ہے۔ ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کہا کہ کل کے پروگرام میں نادانستہ طورپرپیداہونے والی صورتحال پر شرمندہ ہیں۔ناظرین کی دل آزاری اورجذبات مجروح ہونے پر معافی چاہتے ہیں اورہم اللہ تعالی کے حضور اس غلطی پر معافی کے طلب گار ہیں۔شائستہ واحدی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ناظرین کی تجاویز کے ذریعے اپنے آپ کوبہتر کرتے رہیں گے۔