15 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:48
مارننگ شو "اٹھو جاگو پاکستان "معطل کردیاگیا
جیو نیوز - کراچی…مارننگ شو "اٹھو جاگو پاکستان "معطل کردیاگیا ہے ۔مارننگ شو اٹھوجاگوپاکستان "معطل کرکے معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔اس سے قبل مارننگ شو کی اینکر ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کل کے پروگرام میں نادانستہ غلطی پر شرمندگی اوراللہ کے حضورمعافی طلب کی ہے۔ ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کہا کہ ہمارے کل نشر ہونے والے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان میں غیردانستہ طور پر ایک ایسی صورتحال پیش آئی، جس پر ہم شرمندہ ہیں، جس سے ناظرین کی دل آزاری ہوئی، ان کے جذبات مجروح ہوئے،جس کے لیے ادارہ،اللہ تعالیٰ کے حضور جو نادانستہ غلطی ہوگئی ہے ہم اس پر معافی کے طلب گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آپ کی تجاویز کے ذریعے ہم اپنے آپ کوبہتر کرتے رہیں گے۔