15 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:36
شاہد حیات نے حامد میر پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سے کمیشن کو آگاہ کیا
جیو نیوز - کراچی…جیونیوزکے اینکراور معروف صحافی حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ کی تحقیقات میں پیش رفت سے کمیشن کو آگاہ کیا۔ حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے آج بھی اپنی کارروائی جاری رکھی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کمیشن میں پیش ہوئے ، اور کمیشن کو مختلف زاویوں سے ہونے والی تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس سے قبل ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی اور دیگر حکام نے بھی تحقیقات سے متعلق کمیشن کو آگاہ کیا تھا۔