16 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:24
چودھری نثارکوبرطرف کیا جائے ،ورنہ احتجاج کرینگے،روف صدیقی
جیو نیوز - کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء روف نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثارکوفی الفوربرطرف کریں،انھوں نے کہا کہ چودھری نثار ان گنت نقصانات اور ملکی مسائل کا سامان فراہم کررہے ہیں،چودھری نثارنے جھوٹے دلائل کاذکر کرتے ہوئے الطاف حسین کی اپیل کومسترد کیا ،وزیراعظم ،چودھری نثارکی پارٹی رکنیت بھی خارج کریں،روف صدیقی نے کہا کہ مطالبے پر عمل نہیں کیاگیا تو ملک گیر احتجاجی مہم شروع کریں گے،انھوں نے کہا کہ چودھری نثار کے عمل سے کروڑوں عوام کو صدمہ پہنچا ہے۔