تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:1

راولپنڈی: ہوٹل کی موٹر سائیکل پارکنگ میں دھماکا، 16افراد زخمی

جیو نیوز - راولپنڈی…راولپنڈی میں کالج روڈ پر ایک ہوٹل کی موٹر سائیکل پارکنگ میں دھماکے سے 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ہوٹل کے مالک کے گھر کے باہر بھی دھماکہ ہوچکا ہے جس کے ملزمان پولیس نے گرفتار کرلئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے مالک کو بھتے کیلئے پرچیاں ملی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.