16 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:5
راجن پور :غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کی 3خواتین قتل
جیو نیوز - راجن پور…راجن پور میں غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کی 3خواتین کو قتل کردیا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کا واقعہ پیش کوٹلا اندورن میں پیش آیا۔۔ جہاں ایک ہی خاندان کی تین خواتین جن میں دو بہنیں بھی شامل ہیں،جنہیں اْن کے بھائی اور دو رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے فاضل پور منتقل کردیا ہے،جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔