16 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:32
لاہور : جنوبی چھاوٴنی میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں جنوبی چھاوٴنی کے علاقے میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود کو بلیڈ مار مار کر شدید زخمی کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق جنوبی چھاوٴنی میں بیدیاں روڈ حاجی پارک کے رہائشی شریف کا اپنی بیوی گوشی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ ملزم نے گذشتہ روز طیش میں آکر بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور خود کو بلیڈ مار مار کر شدید زخمی کر لیا۔ ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔