تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:10

معافی کے بعد معاملہ اٹھانا مذہبی منافرت پھیلانے کے مترادف ہے،بحراللہ

جیو نیوز - پشاور…جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ نے کہا ہے کہ جیو مارننگ شو کی میزبان کی جانب سے معافی کے بعد معاملے کو مذہبی منافرت کے لیے استعمال کرنا فتنہ پھیلانے کے مترادف ہے، ایسا کرنے والے خفیہ ہاتھ کی خوشنودی کے لیے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شائستہ لودھی کی معافی کے بعد معاملے کواٹھانا مذہبی منافرت پھیلانا ہے،اس معاملے پر فرقہ پرستی اور مذہبی ہنگاموں کی کوشش کی جارہی ہے،اس سلسلے کو ختم کیا جائے،ٹی وی چینل اپنی مسابقت اورخفیہ ہاتھوں کو خوش کرنے کے لیے مذہبی منافرت نہ پھیلائیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.