16 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:58
ایم کیوایم اراکین اسمبلی کاپارلیمنٹ اور نادراہیڈکوارٹرز کے باہر مظاہرہ
جیو نیوز - کراچی…الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملے پرایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ اور نادرا ہیڈکوارٹرز کے باہر مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہاکہ حکومت جان بوجھ کرشناختی کارڈ فراہم نہیں کررہی ، الطاف حسین نے کوئی رعایت نہیں مانگی۔ایم کیو ایم ارکان نے پارلیمنٹ اور نادرا دفتر کے باہر دھرنادیا۔ ایم کیوایم رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ ایک عام پاکستانی کو بھی سات دن کے اندر شناختی کارڈ دے دیا جاتا ہے مگر الطاف حسین کا شناختی کارڈجان بوجھ کر نہیں بنایا جا رہا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کارڈ نہ بنانے میں وزیر داخلہ اور دیگر وزرا کی ہٹ دھرمی شامل ہے۔ ایم کیوایم رہنماوٴں نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے کہ الطاف حسین کے آنے سے کارپوریٹ سیاست ختم ہو جائے گی۔