16 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:5
جیونے معافی مانگی جس پرجید علما کاکہنا ہے معاملہ ختم ہونا چاہیے، رانا ثنااللہ
جیو نیوز - لاہور…وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جیونے پروگرام نشرہونے کے بعد معافی مانگی ہے، معافی کے بعد جید علما کاکہنا ہے کہ معاملے کو ختم ہونا چاہیے۔ رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت اور پیمرا کے پاس اہلیت نہیں، معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس بھجوایا جائے۔