تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:58

چمن:بجلی کی طویل بندش کے خلاف لوگوں کامظاہرہ اور دھرنا

جیو نیوز - چمن…چمن شہر اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف لوگوں نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ علاقے میں دس روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے،جس سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔مظاہرین نے تاج روڈ پر شہداء چوک پر دھرنا دیا جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو دن میں بجلی بحال نہ کی گئی تو چمن گرڈ اسٹیشن کا گھیراوٴ کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.