17 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:17
الطاف حسین کوشناختی کارڈجاری نہ کرنے پر وفاقی وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موونٹ نے الطاف حسین کوشناختی کارڈجاری نہ کرنے پر وفاقی وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیرمین نادرا اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے، نوٹس بیرسٹرفروغ نسیم کے ذریعے متعلقہ محکمہ جات کوبھجوائے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرناغیرقانونی، غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔