17 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:48
تھرپارکر میں آج مزید 7مور ہلاک ہوگئے
جیو نیوز - تھرپارکر…صحرائے تھر میں موروں میں پھیلنے والی رانی کھیت کی بیماری پہ قابو نہ پایا جا سکا ،جس کے نتیجے میں تھرپارکر میں آج مزید 7مور ہلاک ہوگئے۔محکمہ وائلڈ لائف مطابق مٹھی کے گاوں سگروڑ جونیجو میں رانی کھیت بیماری کے باعث 7 مور مرگئے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب بھی کئی مور اس بیماری میں مبتلا ہیں ۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ماہ رواں کے دوران ضلع بھر میں مرنے والے موروں کی تعداد 70 سے تجاویز کرگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موروں کی اموات کی وجہ گذشتہ دنوں پڑنے والی شدیدگرمی بھی ہوسکتی ہے