تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:18

الطاف حسین کو شناختی کارڈ نہ ملنے کے خلاف متحدہ کا احتجاج

جیو نیوز - کراچی…الطاف حسین کو شناختی کارڈ نہ ملنے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر متحدہ کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایسے شخص کے بارے میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، جن کے ہزاروں چاہنے والے ہیں۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کا پارلیمانی اجلاس ہوا جس میں سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری، روٴف صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد سمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کیں۔ احتجاج میں ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں احتجاج کر نے والوں نے مطالبہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فوری شناختی کارڈ جاری کیا جائے اور نادرا کے معطل عملے کو بحال کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.