تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:48

حکومت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو قوم مسترد کردے ،ممنون حسین

جیو نیوز - کراچی…صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم ان لوگوں کو مسترد کردے جو حکومت کو غیر مستحکم کررہے ہیں ، ان کا کہناتھاکہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشکول توڑنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ کراچی میں خواتین کی نجی یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ قوم ان لوگوں کو مسترد کردے جو حکومت کو غیر مستحکم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشکول توڑنے میں مشکل کا سامنا ہے، پرانے قرضے اتارنے کیلئے نئے قرضے لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی فوری ضرورت ہے، پرائمری تعلیم کا شعبہ مکمل طور پر خواتین کے پاس ہونا چاہئے۔ اس حوالے سے سفارشات وزیر اعظم کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.