تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:48

اے آر وائی نے خود چار بار گھناوٴنا عمل کیا، معافی کی توفیق نہیں ہوئی

جیو نیوز - کراچی…”دوسروں کو نصیحت،خود میاں فضیحت“ یہ مقولہ آج کل اے آر وائی اور اس کے اینکر مبشر لقمان کی ان حرکتوں کو دیکھ کر یاد آتا ہے جو وہ جنگ اور جیو کے خلاف کر رہے ہیں۔ اسلام کے نام نہاد ٹھیکے دار جس بات پر جیو کے خلاف پرواپیگنڈا کر رہے ہیں،وہ خود اس سے زیادہ گھناوٴنے عمل میں ملوث رہے ہیں۔ جیو نے توغلطی پر معافی بھی مانگی، لیکن اے آر وائی کو کچھ عرصہ پہلے کی گئی اپنی شرمناک حرکت پر اب تک معافی مانگنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔ ٹی وی چینل اے آر وائی اور اس کے اینکر مبشر لقمان کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف ایک مرتبہ پھر بغض سے بھرپور مہم چلائی گئی، بہانا یہ بنایا گیا کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر ایک قوالی نامناسب انداز میں چلائی گئی، لیکن جیو نیوز کے ناظرین نے کچھ ہی دیر میں اسلام کے نام نہاد ٹھیکے دار چینل کا پول بھی کھول دیا۔ انہوں نے ہمیں کچھ ایسی ویڈیوز بھیجیں جن میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خود اے آر وائی اسی قوالی کو ایک نہیں، چار مرتبہ نامناسب انداز میں نشر کر چکا ہے۔ جیو نیٹ ورک نے غلطی کا احساس ہوتے ہی معافی مانگی، لیکن اس چینل نے، جو چار بار یہی غلطی کر چکا ہے، اب تک کسی قسم کی کوئی معافی نہیں مانگی۔ معلوم یہ ہوا کہ اس چینل نے جیو نیوز کے خلاف مہم اسلام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو جیو کے خلاف مشتعل کرنے کے لیے چلائی۔ اے آر وائی چینل پر اسلام کی توہین پر مبنی جو ویڈیوز چلائی گئیں وہ ہمارے پاس بھی موجود ہیں، لیکن ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ویڈیوز نہیں چلائیں۔ کاش اے آر وائی اور اس کے اینکر مبشر لقمان بھی اسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے طرز عمل پر نظرثانی کر سکتے۔ یاد رہے کہ اسی اینکر نے چھ ماہ سے جنگ گروپ اور جیو کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔ اس کے خلاف کورٹ کی جانب سے وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں جبکہ اس کی ایک درخواست، کوئی ثبوت پیش نہ کیے جانے کے سبب خارج کی جاچکی ہے۔ مبشر لقمان نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ وہ جیو کومالی نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور بندکرانا چاہتا ہے جبکہ جیو نے مبشر لقمان کو چیلنج کیا ہواہے کہ وہ ایک الزام بھی ثابت کردیں توہم چینل خود بندکردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.