17 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:38
کراچی:سول اسپتال کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں سول اسپتال کے قریب ایک پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں سول اسپتال کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا، تاہم بم پھٹ نہیں سکا۔ بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ارد گرد سے علاقہ لوگوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔