18 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:48
ایم کیو ایم کے تحت نمائش چورنگی پرآج ہونے والا احتجاج ملتوی
جیو نیوز - کراچی…ایم کیو ایم کے تحت نمائش چورنگی پرآج ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا گیا۔ اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اور دیگراعلیٰ حکام نے شناختی کارڈ کے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے، رابطہ کمیٹی یقین دہانیوں پرخیرسگالی کامظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج ملتوی کردے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک مختلف بحرانوں کا شکارہے، ہم نہیں چاہتے کہ مشکلات میں اضافہ ہو۔