تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:59

مظفرگڑھ میں2مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق،6افرادزخمی

جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ میں2مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق اور 6افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔تحصیل جتوئی میں گرڈ چوک کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کا رمیں سوار 3افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے کار سوار افراد کا تعلق راجن پور سے تھا۔ جبکہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ادھر تحصیل کوٹ ادو میں دائرہ دین پناہ روڈ پرموٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.