18 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:29
راجن پور کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا
جیو نیوز - راجن پور…راجن پور کے علاقے بدلی مزاری کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا۔اس ٹریک سے کچھ دیر میں خوشحال خٹک ایکسپریس نے گزرنا تھا۔پولیس کے مطابق راجن پورمیں بدلی مزاری کے قریب ریلوے ٹریک میں دھماکا ہوا ، جس سے ریلوے ٹریک میں 2فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے ، دھماکہ جس وقت ہواجب کچھ دیر بعد خوشحال خٹک ایکسپریس نے گزرنا تھا۔دھماکے بعد پشاور سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن پر روک دیاگیا جبکہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔