18 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:49
باجوڑایجنسی:لیویزکی گاڑی پربم حملہ، 4 لیویزاہل کارزخمی
جیو نیوز - باجوڑایجنسی… باجوڑایجنسی کی تحصیل خار میں لیویزفورس کی گاڑی پربم حملہ میں ،4 لیویزاہل کارزخمی ہوگئے۔ ادھرمہمند ایجنسی میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں لیویز فورس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرو ل بم سے حملہ کیا گیا۔ سڑک کنارے نصب بم کے اس دھماکے میں چارلیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ جن کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر عسکری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں ممد گٹ روڈ پر ارودی سرنگیں پھٹنے سے دھماکے ہوئے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔