18 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:19
قومی ادارے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دینے سے ایسٹ انڈیا کمپنی بن سکتی ہے، لیاقت بلوچ
جیو نیوز - لاہور… جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کرنے سے نئی ایسٹ انڈیا کمپنی بننے کا خطرہ ہے۔ لاہور میں پری بجٹ سیمنار سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو انقلابی بنیادوں پر چلانا ہوگا۔ پاکستان کے سرمایہ کار محب وطن ہیں، بیرونی اداروں کے بجائے ملکی سرمایہ کاروں پر انحصار بڑھایا جائے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت فوج اور میڈیا کے فاصلوں کی وجہ سے بے یقینی بڑھ رہی ہے، حکومت پرسکون حالات کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔