تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:49

مانسہرہ:طالبہ زیادتی کیس،ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات شامل

جیو نیوز - مانسہرہ …مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس کے 3 ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی۔ مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو عدالت نے مزید ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان گذشتہ ریمانڈ میں اعتراف جرم کرچکے ہیں۔ مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔چاروں ملزمان نے گذشتہ منگل کو بارہویں جماعت طالبہ سے گاڑی میں زیادتی کی اور اس کارروائی میں انہیں ایک خاتون ملزم کا ساتھ بھی حاصل تھا ، پولیس کی حراست میں چاروں ملزمان نیاعتراف جرم کرلیا۔ پہلی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر اہل علاقہ نے ملزمان پر پتھراوٴ بھی کیا اور ان پر انڈے بھی پھینکے، دلخراش واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت کے سربراہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اب تک متاثرہ خاندان سے دلجوئی تک کی زحمت نہیں کی۔ اس کے برعکس پنجاب میں جب بھی افسوسناک واقعات پیش آئے ، وزیراعلیٰ شہباز شریف ذاتی طورپرمتاثرہ خاندان کے پاس پہنچے اور انہیں فوری انصاف دلوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.