تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:49

عمران خان نے دھاندلی کا الزام جیو پر لگایا، ثبوت کوئی نہ دکھایا

جیو نیوز - کراچی …عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام بھی جیو نیوز پر لگایا لیکن ثبوت کوئی نہ دکھایا۔ ہم نے ان کے الزام کا پہاڑ کھودا تو اس میں سے کیا نکلا؟ ۔ عمران خان نے عام انتخابات میں ہارنے کے بعد دھاندلی کا الزام جیو نیوز پر لگا دیا۔ ثبوت کے سوال پر کافی دن آئیں بائیں شائیں کرنے کے بعد انہوں نے ہفتے کی پریس کانفرنس میں اپنے وائٹ پیپر کے صفحہ نمبر پانچ کی طرف اشارہ کر دیا۔ آئیے یہ صفحہ نمبر پانچ بھی پڑھ لیں۔ لکھا ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ کوریج جیو ٹی وی نے دی۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ثبوت دھاندلی کا نہیں، یہ دعویٰ تو جانب داری سے متعلق ہے۔ چلیے عمران خان صاحب نہ ہماری نہ آپ کی۔ یورپی یونین کے الیکشن آبزرویشن مشن کی رپورٹ دیکھتے ہیں۔ رپورٹ کہتی ہے کہ جیو کی نیوز پروگرامنگ میں ن لیگ کا حصہ پچیس فی صد اور تحریک انصاف کا اکیس فی صد تھا۔ رپورٹ کے مطابق جیو کی خبروں میں تحریک انصاف کا حصہ بتیس فی صد اور مسلم لیگ ن کا صرف انیس فی صد تھا۔ نتائج آئے تو تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی تھی۔ ن لیگ کی 126 عام نشستوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو صرف 28 نشستیں ملی تھیں۔ ان نتائج سے تو پتا چلتا ہے کہ تحریک انصاف کو کوریج اس کے حق سے بھی زیادہ ملی۔ اس ثبوت کے بعد عمران خان کا جیو پر جانب داری کا الزام تو ٹائیں ٹائیں فش ہو جانا چاہئے۔ لیکن یہ بات خاں صاحب کو کون سمجھائے، وہ تو پرچہ لہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ الزام ثابت ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.