تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:59

وفاقی حکومت کراچی آپریشن کیلئے سندھ فنڈز فوری جاری کرے،خورشید شاہ

جیو نیوز - سکھر…قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ کراچی آپریشن کے اخراجات وفاق برداشت کریگا،میں وزیراعظم سے کہوں گا کہ کراچی آپریشن کیلئے سندھ کو فنڈز فوری جاری کریں،سکھر میں بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ایسا نہ ہوکہ فنڈز نہ ہونے کے باعث کراچی آپریشن متاثر ہو۔آنے والے وفاقی بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا آیندہ وفاقی بجٹ میں مجھے کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ۔اگرپولیوویکسین صوبوں کوفراہم نہیں کی گئی تو ذمے داروفاقی حکومت ہوگی۔خورشید شاہ نے کہا کہ میں کہہ چکا ہوں کہ اداروں کا ٹکراوٴ خطرناک ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.