تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:59

نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت آج کوئٹہ میں ہو گی

جیو نیوز - کوئٹہ…نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت آج کوئٹہ میں ہو گی، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہو گی،گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے بجائے ان کے ضمانتی آفتاب شیر پاؤ اور شعیب نوشیروانی پیش ہوئے تھے،ملزم کے ضمانتیوں کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں،اسپتال میں ہیں، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر ہرصورت حاضر ی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.