تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:9

مانسہرہ زیادتی کیس:تینوں ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جیو نیوز - ایبٹ آباد… مانسہرہ میں بارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے تینوں ملزمان کو انسدا دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں،جہاں عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع بھی دی تھی۔پولیس کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد آج ملزمان کو ایبٹ آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.