تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:19

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں4افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ گزشتہ شب ایک خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوئی تھیں۔ میٹھادر میں دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں کی بازی ہارگئے جس میں سے ایک کی شناخت شوکت شیرازی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ان کے دوست کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق شوکت شیرازی جعفریہ الائنس کے مقامی رہنما ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب لیاقت آباد ڈاکخانے اور منگھوپیر میں تھانے کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشہ شب کیماڑی میں فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق ہوگئیں تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.