تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:49

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

جیو نیوز - کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں کلاشنکوف، کلا کوف اور ہزاروں گولیوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد، افغانستان کی انٹیلی جنس اور را ملوث ہے ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا الزام بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کاکہناہے کہ صوبے میں بھارت اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں عد م استحکام پھیلانے میں ملوث ہیں،گلستان کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں فرنٹئیرکور اور پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پرمشکوک ٹرک پرچھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران کلاشنکوف،کلا کوف،پسٹلز، ٹیلی اسکوپ،ٹارچ،دوربینیں،دھماکا خیز مواد،فیوز،پرائما کورڈ،بیٹریاں،ریموٹ کنٹرول،مختلف اقسام کے سوئچ ،سیکڑوں گولیوں سمیت کئی ممنوعہ اشیاء برآمد کر کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.