تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:39

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، سماعت آج ہوگی

جیو نیوز - کراچی… سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہو گی، کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل بینچ کررہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کاکہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کا ایک بینچ ای سی ایل سے متعلق درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے، اسی عدالت کا دوسرا بینچ کیسے اس درخواست کی سماعت کرسکتا ہے ؟ اٹارنی جنرل نے استدعا کی تھی کہ دلائل سے پہلے عدالت درخواست کی اختیار سماعت کا فیصلہ کیا جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت کے روبرو سوال اٹھایا کہ وہ کون سا عوامی مفاد ہے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے مشرف کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.