تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:39

ضلع بولان کے علاقے ڈینگرا میں ریلوے لائن پر دھماکا

جیو نیوز - بولان…بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلو ے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ بولان کے علاقے ڈینگرا میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کیساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے جانے والی جعفر ایکسپریس،اکبر بگٹی ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکیں جبکہ سندھ اور پنجاب سے آنے والی ٹرینوں کی آمد بھی متاثر ہو ئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.