20 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:59
پشاور:نجی اسکول کی عمارت کے باہر دھماکا
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں ایک نجی اسکول کی عمارت کے باہر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ صبح 6 بجے کے قریب دلہ زاک روڈ پر واقع ایک نجی اسکول کے گیٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا،جس سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کا مقدمہ تھانہ پہاڑی پورہ میں اسکول پرنسپل نور افشاں کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔