تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:9

الیکشن کمیشن کا دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے دھاندلی سے متعلق عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 68 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر جہاں 15 سو ووٹ رجسٹرڈ تھے، 8 ہزار ووٹ پول ہوگئے،اس حلقے سے 11 مئی کو نواز شریف امیدوار تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس پولنگ اسٹیشن کی ووٹوں کی گنتی کا ریکارڈ منگوا لیا ہے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جس پولنگ اسٹیشن پر جتنے ووٹرز رجسٹرڈ ہوتے ہیں وہاں اتنے ہی بیلٹ پیپرز بھیجے جاتے ہیں، سو فی صد سے زائد ووٹنگ ممکن نہیں تاہم الزام کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.