20 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:19
جن پیمرا اراکین نے آج فیصلہ کیا وہ بدقسمتی سے پہلے پیپلزپارٹی میں تھے، رضاربانی
جیو نیوز - کراچی…پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ جن پیمرا اراکین نے آج فیصلہ کیا وہ پہلے کبھی پیپلز پارٹی میں تھے اب نہیں ہیں،بدقسمتی ہے کہ ان پیمرا اراکین کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔ سینیٹر رضا ربانی نے یہ بات جیو کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ میں پروگرام کے میزبان کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو چاہیے کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کریں،حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔