تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:0

پیمرا اجلاس غیر قانونی تھا، وزارت قانون کی رائے کے بعدہی بلایاجاسکتاہے

جیو نیوز - اسلام آباد…ترجمان پیمرا نے کہا ہے کہ پیمرااتھارٹی کا آج کا اجلاس غیر قانونی تھا،اس طرح پیمرانے اجلاس اورپرائیوٹ ممبران کے فیصلے سے لاتعلقی کااظہارکردیا،اور کہا ہے کہ آج کے اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ پیمرا کے رولز 2009 کے رول 3اور 4کے تحت کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا،اورآج کے پرائیوٹ ممبران کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،انھوں نے کہا کہ پیمرااتھارٹی کااجلاس وزارت قانون کی رائے ملنے کے بعدہی بلایاجاسکتاہے،اوریہ فیصلہ پیمرااتھارٹی کے9مئی کے اجلاس میں ہی کیاجاچکاہے،انھوں نے کہا کہ پیمرا اتھارٹی کے 12 ممبران ہیں، جن میں سے 7 ممبران اجلاس بلا سکتے ہیں ، طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اجلاس نہیں بلایا گیا ، ترجمان نے کہا کہ جیوانٹرٹینمنٹ کیخلاف شکایت پہلے ہی کونسل آف کمپلینٹس سندھ کوبھجوائی جاچکی ہے،ترجمان نے کہا کہ پیمراکے3اراکین جیوکے لائسنس سے متعلق فیصلے سے اظہارلاتعلقی کرچکے ہیں۔ادھر ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرارعباسی،میاں شمس اورفریحہ افتخارکی بات اورفیصلوں سے پیمراکاتعلق نہیں،9مئی کے اجلاس میں اکثریتی اراکین کی رائے کے مطابق معاملہ وزارت قانون کوبھیجاگیاتھا،تاکہ قانونی رائیحاصل کی جاسکے، پیمرااعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی قانونی پیچیدگی سے بچنے کیلیے ہی معاملہ وزارت قانون کوبھجوایاگیاتھا،کونسل آف کمپلینٹس سندھ جیوکے لائسنس سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرچکی ہے،اعلامیہ کے مطابق کونسل آف کمپلینٹس کی سفارشات کاانتظارہے جس پرآیندہ اجلاس میں غورکیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.