تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:9

حیدرآباد: لطیف آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد کے لطیف آباد میں رات گئے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی کے مطابق لطیف آباد نمبر چھ میں ڈاکو میڈیکل اسٹور میں لوٹ مار کررہے تھے۔اس دوران گشت پر مامور بی سیکشن تھانے کی ایس ایچ او رزاق کمانڈو نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی ،پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو عرفان بلوچ ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق اشتہاری ڈاکو کی ہلاکت پر ایس ایچ او رزاق کمانڈو کو بیس ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.