21 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:49
ملک بھر میں موسم خشک اور گرم،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش
جیو نیوز - کراچی …ملک بھر میں موسم خشک اور گرم ہے،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔کوہ سلیمان میں 5روزبعد بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ روز بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے ،جس کے بعد ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔ 5روزکی بارشوں سے کچے کے علاقوں اور تونسہ کی 15بستوں میں گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں ہرنائی ،ژوب اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری جاری ہے جس سے موسم سرد ہوگیاہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہے ،سندھ بھر موسم گرم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پنجاب ،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔