تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:19

وزیراعظم اور چیف جسٹس کمیشن تشکیل دیں ، جیو اور جنگ کی اپیل

جیو نیوز - کراچی …جیو اور جنگ نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے اپیل کی ہے کہ پیمرا سے انصاف کی توقع نہیں۔ سپریم کورٹ کمیشن تشکیل دیا جائے، جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ کیا جیو نیوز نے اپنے لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ؟اور کیا وہ ماضی میں پاکستان دشمن ایجنڈے پر عمل درآمد کر تا رہا ہے یا نہیں؟۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور وزیراعظم نوازشریف کے نام اپیل میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سے شفافیت اور غیر جانبدارانہ انصاف کی توقع نہیں، اِس لیے سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سیاسی بنیادوں پر بھرتی شدہ لوگوں سے بھرا ہوا ہے، جو طاقت ور لوگوں اور اداروں کے دباوٴ میں ہوتے ہیں۔ہمارا موٴقف سنے بغیر ملک میں زیادہ تر کیبل آپریٹر زنے ہماری نشریات بند کردیں اور ٹی و ی اسکرین پر ہماری پوزیشن کو دانستہ طور پر تبدیل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.