21 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:30
پیمر اکے تین ارکان نے کل تماشا لگایا،اسے فیصلہ نہیں کہہ سکتے ،رانا ثناء
جیو نیوز - لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیمر اکے تین ارکان نے کل تماشا لگایا،اسے فیصلہ نہیں کہہ سکتے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پیمر اکے قواعد وضوابط موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے قابل نہیں۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پیمر اکے تین ارکان نے کل جو تماشا لگایا،اسے فیصلہ نہیں کہا جاسکتا۔