تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:20

شمالی وزیرستان میں بم باری، 60 دہشت گرد ہلاک، 30 زخمی

جیو نیوز - میران شاہ…شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرفضائی بمباری میں اہم کمانڈروں سمیت 60 دہشت گرد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ فضائی حملے میں شدت پسندوں کے اہم کمانڈروں اور غیرملکیوں سمیت 60 دہشت گرد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ کارروائی میں اسلحے اور دیسی ساختہ بم میں استعمال ہونے والے مواد کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں متعدد شہری اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوچکے ہیں،

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.