21 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:29
عوام 25مئی کو ریلی میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرینگے، خالدمقبول صدیقی
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام 25مئی کوالطاف حسین سے اظہاریکجہتی کریں گے،25مئی کوالطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالیں گے،الطاف حسین کے ساتھ ہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔ خالدمقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری ریلی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، ملک کا امن کراچی کے امن سے وابستہ ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،امید ہے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں آپریشن جاری رہے، آپریشن کے نتیجے میں امن بھی قائم ہونا چاہیے۔