تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:50

کراچی میں شیعہ نسل کشی کا نوٹس لیا جائے ، علامہ مبشر حسن

جیو نیوز - کراچی…شہر قائد میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے ، سندھ حکومت مبینہ طور پر کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ دینی مدارس کے نام پر دہشتگردوں کو پناہ دے رہے ہیں ،فورسز میں موجود کالی بھڑوں کی سر پرستی میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کے شہر میں دفاتر کھولے جا رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت میں شامل وزراء پر نظر رکھیں ،قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، اسمبلی میں موجود حکمران صرف قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، وفاقی حکومت کے ایک سال اور صوبائی حکومت کے 6سالہ دور میں عوام کو مزید بے روزگاری ،بجلی بحران،اور ٹارگٹ کلنگ و دہشتگری کا تحفہ دیا، 23مئی کو نا اہل وفاقی اورصوبائی حکومت کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک گیر عوامی احتجاج ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس میں 23مئی ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے ہونے والے کابینہ اورڈسٹرک عہدیداران کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو متنبہ کیا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کا نوٹس لیا جائے اور شہداء کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر وزیراعلیٰ سندھ کا گھیراوٴکیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.