22 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:50
پاکستان نے چین کیساتھ میٹرو ٹرین کے معاہدے پر دستخط کردیے
جیو نیوز - شنگھائی…پاکستان نے چین کیساتھ میٹرو ٹرین کے معاہدے پر دستخط کردیے، پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دستخط کیے، میٹروٹرین منصوبے کو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا نام دیاگیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے آج بہت خوشی کادن ہے، میٹروٹرین کامنصوبہ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا۔